جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے غم خواری کی بنیاد پر سپنا بندھرال، جو کہ ایس جی سی ٹی لوکیش سنگھ کی اہلیہ ہیں ، کو تقرری نامہ سونپا۔ لوکیش سنگھ ایک سپیشل سیکورٹی فورس ( ایس ایس ایف ) اہلکار تھے جو ایک بدقسمتی سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مرحوم ایس ایس ایف اہلکار کے خاندان کو انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ۔










