سرینگر// لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کہا ’’ ہمیں موجودہ اصلاحات سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ، بہتر انفراسٹرکچر بنانا چاہئیے ، جے اینڈ کے میں صنعتی ماحولیاتی نظام اور قومی مالیاتی اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے چاہئیں اور ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کیلئے فنڈنگ کے فرق کو ختم کرنا چاہئیے ۔ ‘‘ وہ سرینگر میں پہلے ’’ خود انحصار بھارت ( ایس آر آئی ) فنڈ آؤٹ ریچ ‘‘ ایونٹ سے خطاب کر رہے تھے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مرکزی وزارت ایم ایس ایم ای ، این ایس آئی سی وینچر کیپیٹل فنڈ لمٹیڈ ( این وی سی ایف ایل ) ، جموں و کشمیر انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ( جے کے ای ڈی آئی ) اور جے اینڈ کے محکمہ صنعت و تجارت کو جے اینڈ کے میں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کاروباریوں کو وی سی فرموں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے جوڑنے کے اس تاریخی اقدام پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ایس آر آئی فنڈ کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا اور کاروباری افراد کو اس کے فعال کردار کے بارے میں آگاہ کرے گا جو ایم ایس ایم ایز کیلئے فنڈنگ کے خلا کو پُر کرنے میں مدد دے رہا ہے ۔ ایس آر آئی فنڈ کا بنیادی مقصد مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں ( ایم ایس ایم ایز ) /سٹارٹ اپس کیلئے ایکویٹی سرمائے تک رسائی کو بڑھانا اور ابھرتی ہوئے علاقوں تک وینچر کیپیٹل کی رسائی کو وسعت دینا ہے ۔ ایس آر آئی فنڈ ، جو آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت شروع کیا گیا ، جو مدھر فنڈ ۔ ڈاٹر فنڈ ڈھانچے کے ذریعے ترقی پر مبنی ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ ایونٹ جموں و کشمیر میں قائم اداروں کو وینچر کیپیٹل کے میکانزم سے متعارف کرائے گا اور کاروباری ترقی اور توسیع کیلئے ایکویٹی پر مبنی فائنانسنگ کے اختیارات کو فروغ دے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ کاروباری افراد ، سرمایہ کار اور پالیسی ساز آج یہاں ایک جگہ پر جمع ہیں اور مجھے یقین ہے کہ سٹارٹ اپس اور مائیکرو اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کیلئے ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے ۔ جموں و کشمیر کے سرمایہ کاروں کو ان اصلاحات سے براہ راست فائدہ ہو گا جو معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی خود انحصار بھارت کے عزم کے ساتھ نئی توانائی دے رہے ہیں ۔ ‘‘ لفٹینٹ گورنر نے وینچر کیپیٹلسٹس ( وی سیز ) اور سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ انفرادی کاروباریوں کی صلاحیتوں ، جموں کشمیر کے پوٹینشل اور کاروباری منصوبے کا مکمل حساسیت اور ذمہ داری کے ساتھ جائیزہ لیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے وی سیز اور سرمایہ کاروں سے کہا ’’ جموں کشمیر کی صنعتی ترقی ، سٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کی بحالی محض ایک کاروباری مشق نہیں ہے ۔ یہ قوم کے تئیں آپ کا فرض ہے ۔ جے اینڈ کے کی ایم ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپس کی تیز رفتار ترقی سرمایہ کاروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ ‘‘ انہوں نے جموں کشمیر کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کاروباریوں کو بہتر وسائل اور مواقع فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ۔ اس موقع پر جوائینٹ سیکرٹری وزارت ایم ایس ایم ای حکومت ہند ، کمشنر سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس جے اینڈ کے ، چئیر مین این وی سی ایف ایل ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی ، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لومزکشمیر ، سینئر افسران ، این ایس آئی سی وینچر کیپیٹل فنڈ لمٹیڈ کے ارکان ، انڈسٹریز اینڈ کامرس ، جے کے ای ڈی آئی کے افسران ، کاروباری رہنما ، سرمایہ کار ، ایم ایس ایم ایز کے نمائندے اور انٹر پرنیورز موجود تھے ۔










