جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے اودھمپور میں آئی ٹی بی پی کی 15 ویں بٹالین میں انڈو تبتی بارڈر پولیس ( آئی ٹی بی پی ) کے 64 ویں قیامِ دن کی تقریبات میں شرکت کی ۔ انہوں نے آئی ٹی بی پی اہلکاروں سے ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی ۔ تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ مسٹر بانڈی سنجے کمار نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی ۔ قیامِ دن کی تقریبات میں جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ( جی او سی ان سی ) شمالی کمانڈ لفٹینٹ جنرل پرتیک شرما ، ڈی جی پی جموں و کشمیر ، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بی پی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بی پی اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔










