لداخ کے راج نواس کا نام تبدیل

’لوک نواس‘ کے نام سے جانا جائے گا/ ایل جی کویندر گپتا

سرینگر// یو این ایس / لداخ کے راج نواس کا نام بدل کر اب اسے ’لوک نواس‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ایک اہم قدم میں، لیفٹیننٹ گورنر لداخ کی سرکاری رہائش گاہ راج نواس کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب سے اسے لوک نواس کے نام سے جانا جائے گا۔لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے اتوار کو یہاں ایک سرکاری اعلان کیا۔ ایل جی کویندر گپتا نے ایکس پوسٹ پر لکھاکہ:لداخ کے لیے ایک تاریخی لمحہ۔ آج، راج نواس کو سرکاری طور پر لوک نواس کا نام دے دیا گیا ہے، جو عوام پر مرکوز گورننس اور جامع ترقی کے لیے ہماری گہری وابستگی کی علامت ہے۔اس پوسٹ کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر کاویندر گپتا کی تصویر تھی جو مرکزی دروازے پر نئے نصب شدہ نام کی تختی کے ساتھ کھڑے تھے۔عہدیداروں نے کہا کہ نام تبدیل کرنا انتظامیہ کے شہریوں کے ساتھ براہ راست تعلق کو مضبوط بنانے اور حکمرانی کو مزید قابل رسائی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔