لبنان میں بالآخر نئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل

لبنان میں بالآخر نئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل

بیروت : لبنان کے نئے وزیراعظم نے ہفتہ کو 2022 کے بعد ملک کی پہلی مکمل حکومت تشکیل دے دی۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق صدر جوزف خلیل عون نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے سابق نگراں حکومت کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نئے وزیراعظم نواف سلام کے ساتھ حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔وزیراعظم نواف سلام کی 24 وزرا پر مشتمل کابینہ میں عیسائیوںاور مسلمانوں کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں ںے یہ کابینہ اپنے تقرر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تشکیل دی ہے۔وزرا کی کونسل کا پہلا اجلاس آئندہ منگل کو صدارتی محل میں طلب کرلیا گیا ہے۔حکومت کی تشکیل کا اعلان کرنے کے بعد وزیراعظم نواف سلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ ’یہ اصلاحی حکومت ہوگی، کیونکہ اصلاح ہی لبنان کے عروج کا واحد راستہ ہے۔‘انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’صدر عون کے ساتھ ہم نے ایک نئے لبنان کی تعمیر کے لیے کام کا آغاز کیا ہے ۔نواف سلام کے مطابق ’کابینہ میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے وزرا کی موجودگی حکومتی امور میں رکاوٹ نہیں بنے گی، اور کوئی بھی حکومت سازی سب کو مطمئن نہیں کرے گی۔ہم سب مل کر کام کریں گے۔ میرے ذہن میں قانون کی حکمرانی، اداروں کی مضبوطی اور اصلاحات کا ایجنڈا ہے۔ ہمارے پاس گزرے ہوئے وقت کو واپس لانے کی کوئی گنجائش نہیں اور ہمیں فوری طور پر کام شروع کرنا ہوگا۔‘
صدر جوزف خلیل عون اور وزیراعظم نواف سلام کی حکومت نے حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے گذشتہ تین ادوار کے دوران قائم کیے گئے اصول توڑ دیے ہیں۔ماضی میں حکومت پارٹی کے براہ راست نمائندوں پر مشتمل ہوتی تھی، اس طرح حزب اللہ اثرورسوخ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران حزب اللہ اور امل موومنٹ کی جانب سے یہ دباؤ ڈالا جاتا رہا کہ دوبارہ ماضی جیسی حکومت تشکیل پائے، تاہم اس کے باوجود صدر اور نامزد وزیراعظم دونوں ثابت قدم رہے۔اس کے نتیجے میں صدر عون نے بالآخر ایک ایسی حکومت تشکیل دے دی جو ان کے نزدیک ملک میں اصلاحات کر سکے گی جیسا کہ انہوں نے اپنی حلف برداری کے موقعے پر کہا تھا۔انہوں نے اس دوران دورہ پر آئیں امریکی ایلچی سے بھی ملاقات کی۔