لاوے پورہ سرینگر میں پولیس کی بڑی سرچ آپریشن

لاوے پورہ سرینگر میں پولیس کی بڑی سرچ آپریشن

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ، علاقے میں مکمل ناکہ بندی

سرینگر/ یو این ایس/ / یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر وادی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس نے مرکزی کشمیر کے سرینگر ضلع کے لوای پورہ علاقے میں ایک بڑی سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت کنٹرول کیا جا سکے اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔یو این ایس کے مطابق آپریشن کے لیے متعدد سیکیورٹی یونٹس کو تعینات کیا گیا ہے اور علاقے میں جامع ناکہ بندی قائم کی گئی ہے۔ تمام مکانات، عمارتیں اور کھلے میدانوں کی مفصل تلاشی لی جا رہی ہے، خاص طور پر وہ مقامات جو مشتبہ قرار دیے گئے ہیں۔یہ کارروائی مخصوص خفیہ اطلاعات کے بعد کی گئی ہے، جن میں علاقے میں مشتبہ افراد کی ممکنہ نقل و حرکت کی معلومات شامل تھیں۔ اضافی افسران اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا جا سکے اور شہریوں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشول گارگ نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف سرکاری اطلاعات اور پولیس کے ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی محنت کو سراہا اور کہا کہ وادی میں پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ وادی میں حالیہ برفباری نے معمولات زندگی متاثر کیے تھے۔ سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر وادی میں خصوصی پلان کے تحت اضافی نفری، ناکہ بندی، اور نگرانی کی گئیں ہیں تاکہ ہر قسم کے خطرے کو بروقت کنٹرول کیا جا سکے اور عوام کے لیے جشن کے دوران ماحول محفوظ رہے۔