لال چوک سڑک کا نام’’ ایم ایل بندرو ‘‘کے نام پر رکھا جائے گا : میئر

لال چوک سڑک کا نام’’ ایم ایل بندرو ‘‘کے نام پر رکھا جائے گا : میئر

سرینگر / /سرینگر کے ہفٹ چنار چوک سے جہانگیر چوک تک سڑک کا نام مشہور کیمسٹ ماہر مکھن لال بندرو کے نام پر رکھا جائے گا جسے منگل کی شام لال چوک کے اقبال پارک میں ان کی میڈیکل شاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا تھا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سری نگر کے میئر جنید مٹو نے کہا کہ سڑک کا نام ایم ایل بندرو کے نام پر رکھا جائے گا تاکہ معاشرے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔متو نے کہا کہ ایس ایم سی جنرل کونسل میں باضابطہ طور پر ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہاہفت چنار چوک سے جہانگیر چوک (جہاں بندرو میڈیکیٹ واقع ہے) کی سڑک کو شہید مکھن لال بندرو روڈ کا نام دیا جائے گا تاکہ معاشرے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے 68 سالہ باندرو پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ منگل کی شام 7 بجے کے قریب سرینگر کے اقبال پارک علاقے کے قریب اپنی دکان پر تھے۔بندرو کو گولی لگنے سے متعدد زخم آئے تھے اور وہ ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے ۔