لال قلعہ اور جامع مسجد میں بم کی جھوٹی اطلاع

لال قلعہ اور جامع مسجد میں بم کی جھوٹی اطلاع

نئی دہلی: دہلی کے تاریخی لال قلعہ اور جامع مسجد کو نشانہ بنانے بم کی جھوٹی اطلاع نے سکیورٹی ایجنسیوں کو چوکنا کر دیا۔ دہلی فائر سروس کو صبح 9 بج کر 3 منٹ پر ایک فون آیا جس میں کہا گیا کہ لال قلعہ اور جامع مسجد کے احاطے میں بم نصب ہے۔ پولیس، بم اسکواڈ اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔دونوں مقامات کی مکمل چھان بین کے باوجود کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی جس کے بعد اس واقعہ کو شرارت قرار دیا گیا ہے۔دہلی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور کسی بھی طرح کے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔