fire

لاری پورہ پہلگام میں آگ کی واردات ہوٹل

4رہائشی مکان ایک گاؤ خانہ مکمل طور پر خاکستر، لاکھوں کی املاک تباہ

سرینگر// لاری پورہ پہلگام میں گزشتہ روز آگ کی ایک بھیانک واردات میں ہوٹل، 4 رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی املاک بھی خاکستر ہوچکی ہیں۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق پہلگام لاری پورہ میں ہوٹل آئس لینڈ آگ کی ہولناک وردات میں مکمل طورپر خاکستر ہو گیا، ہوٹل میں رات کے دو بجے اچانک آگ نمودار ہوئی ، تاہم ہوٹل آگ کے شعلوں میں خاکستر ہوگیا۔ مکینوں نے جو کپڑے پہن رکھے تھے اس کے سوا کچھ بھی ان کی کوئی بھی چیز آگ نے نہیں چھوڑی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق لاری پورہ پہلگام میں جعمہ کی دوپہر کو قریب 2 بجے آگ کی ایک بھیانک واردات میں 4 رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ تباہ ہوگیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ عبدا سلام رینہ، محمد حسین رینہ، گل محمد وانی ، اقبال احمد قادی ساکنہ لاری پورہ کے رہائشی مکانات سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا پورے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس بیچ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے کو روکتے ہوئے آگ پر کافی مشقت کے بعد قابو پالیا۔ تاہم تب تک آگ نے اپنا کام کیا تھا اور 4 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ مکینوں محفوظ رہے البتہ انہوںنے جو کپڑے پہن رکھے تھے وہی بچ گئے باقی ان کی تمام املاک جن میں نقدی اور جنس بھی شامل ہے قیمتی سامان ، بستر ، کپڑے ، برتن وغیرہ تمام سامان تباہ ہوگیا ہے۔ دریں اثناء آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی البتہ پولیس نے اس معاملے میں رپورٹ درج کرلی ہے۔