حکومت جموں وکشمیر میں سڑکوں کی تیز رفتار تعمیر کیلئے فارسٹ کلیئر نس کے عمل میں تیزی لائے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ

لارنو پُل کی مستقل بحالی پر 2کرو ڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔ نائب وزیرا علیٰ

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ اسمبلی حلقے میں واقع لارنو پُل کی مستقل بحالی کے لئے محکمہ آر اینڈ بی کی طرف سے 2 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے یہ جانکاری آج ایوان میں قانون ساز ظفر علی کھٹانہ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دِی۔اُنہوں نے بتایا کہ لارنوپُل پہلے ہی محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے تعمیر کیا گیا تھا اور یہ ٹی 03 دیسو لہنون مرگن پاس سڑک پر واقع ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگست تا ستمبر 2025 کے دوران آنے والے سیلاب کے باعث پل کے ابٹمنٹ وِنگ اور اپروچ والز کو جزوی نقصان پہنچا تھا جس کی مستقل بحالی کا کام تقریباً 200 لاکھ روپے کی تخمینی لاگت سے جاری ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ بدھرڈسے کھرٹی تک کی سڑک سنگل لین بی ٹی روڈ ہے جو اچھی حالت میں ہے اور اس کی کیریج وے چوڑائی 3.65 میٹر ہے۔