سری نگر//مرکز میں برسراقتدار جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈانے شیاماپرساد مکھرجی کودفعہ370اور35Aکی منسوخی کی تحریک کاموجدقرار دیتے ہوئے کہاکہ قومی یکجہتی کیلئے بھارتیہ جن سنگ کے بانی کے رول اورقربانی کوکبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔جے کے این ایس کے مطابق شیاماپرساد مکھرجی کی برسی کے موقعہ پر نئی دہلی میںپارٹی ہیڈکوارٹر پرمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈانے کہاکہ جموں وکشمیرکودفعہ370اور 35Aکے تحت خصوصی آئینی پوزیشن کوختم کرنے کی تحریک شیاماپرساد مکھرجی نے شروع کی ،اورقومی یکجہتی کے اس مشن پر کاربند رہتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کی قربانی دی ۔بھاجپا کے قومی صدر کاپارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہناتھاکہ قومی یکجہتی ،ملکی سالمیت اورجموں وکشمیرکوبچانے کیلئے جن سنگ کے بانی نے اپنی زندگی تک قربان کی ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایسی بہت سی جماعتیں ہیں جن کی روح کا مقصد سیاست کرنا ہے۔ لیکن بی جے پی واحد سیاسی پارٹی ہے جس کا معاشرتی پہلو بھی ہے،اور ہم معاشرے کی خدمت کے مقصد کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔جے پی نڈانے کہاکہ ثقافتی قوم پرستی لیکر شیاما پرساد مکھرجی نے ہندوستان کی یکجہتی کاجومشن شروع کیاتھا ،بھارتیہ جنتاپارٹی اُسی مشن پرکاربند ہے ۔اسے پہلے وزیراعظم مودی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر لکھے اپنے ایک ٹویٹ میں شیاماپرساد مکھرجی کواُن کی برسی پرخراج پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم پرست رہنما کی قومی یکجہتی وملکی سا لمیت کیلئے دی گئی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔










