سرینگر // قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے ماریاور متعدد مقامات پر تلاشی کارروائیاں عمل کیں لائی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بدھ کی صبح وادی کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے کالعدم سیاسی وسماجی تنظیم جماعت اسلامی کے ارکان کی طرف سے مبینہ ٹرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔بتادیں کہ رواں برس کے ماہ اگست میں این آئی اے نے کشمیر میں جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔وزارت امور داخلہ نے فروری 2019 میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد جماعت سے وابستہ کئی بڑے افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ تلاشیاں اس وقت کی گئیں جب این آئی اے کے تفتیش کار کو اس کیس کے سلسلے میں “کچھ اور لیڈز” ملنے کے بعد گزشتہ ماہ کالعدم تنظیم سے منسلک جی ای آئی کے ایک درجن سے زیادہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران کیا گیا۔این آئی اے نے گزشتہ ماہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں ایک ہفتہ سے زائد جی ای آئی کے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کی جانچ کی۔جبکہ حالیہ ہلاکتوں کے حوالے سے بھی ایجنسی تحقیقات کر رہی ہے ۔










