سرینگر // قوئل پلوامہ میں سرحدی حفاظتی فورس کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر سروس رائفل سے گولی چلاکر خودکشی کی۔ کے این ایس کے مطابق قوئل ائرپورٹ میں اتوار کو اس وقت سنسنی اور افرتفری مچ گئی جب وہاں گولی چلنے کی آواز آئی۔ اس موقعہ پربی ایس ایف اہلکار اُس طرف دوڑ پڑے جہاں سے گولیاں چلنے کی آواز آئی۔ بی ایس ایف اہلکاروںنے 33بٹالین سے وابستہ پریم پریکاش کو خون میں لت پت پایا۔ اگرچہ ساتھیوں نے مذکورہ اہلکار کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ اس دوران معاملہ کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔










