ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پلوامہ نے شوپیان کو شکست دی
پلوامہ/ /قصبہ یار کرکٹ ٹورنامنٹ شدومد سے جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ ناروہ پلوامہ اور کنی پورہ شوپیان کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ناروہ پلوامہ کی ٹیم نے جیت درج کی۔ندا نیوز نیٹ ورک کے نمایندے تنہا ایاز کے مطابق قصبہ یار راجپورہ کے مسرمرگ جنگل میں جاری قصبہ یار کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ناروہ پلوامہ نے شوپیان کی ٹیم کو شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناروہ پلوامہ نے 139 رنز بنائے۔ جواب میں کنی پورہ شوپیان کی ٹیم نے 70رنز پر آو?ٹ ہوگئی اور اس طرح یہ میچ ناروہ پلوامہ نے اپنے نام کردیا۔میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ناروہ ٹیم کے کھلاڑی ظہور احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ چکورہ پلوامہ اور کنگن کے مدمقابل کھیلا گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔نامور کرکٹر اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ارشد ماگرے نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کل 64 ٹیموں ہیں اور ٹورنامنٹ شدومد سے جاری ہے۔










