حال ہی میں مقامی کھلاڑیوں نے جنگل میں کرکٹ ٹرف تیار کیا
سرینگر//زمین دستیاب ہونے کے باوجود بھی کھیل کا میدان تعمیر نہیں کیا جارہا ہے جس کی واجہ سے قصبہ یار راجپورہ پلوامہ کے کھلاڑیوں کو شخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی کھلاڑیوں کو کرکٹ سے اتنا لگاؤ ہے کہ مقامی کھلاڑیوں نے حال ہی میں مسر مرگ جنگل میں کرکٹ ٹرف تیار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قصبہ یار راجپورہ پلوامہ میں کھیل کا میدان نہ ہونے کی واجہ سے کھلاڑیوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ درد پورہ قصبہ یار میں زمین دستیاب ہونے کے باوجود بھی کھیل کا میدان تعمیر نہیں کیا جا رہا ہے۔معروف کرکٹر ارشد ماگرے جس نے وادی کے باہر ہندوستان کی تقریبا ہر ریاست میں کرکٹ ٹورنامنٹوں میں شرکت کر کے اپنا لوہا منوا کر درجنوں ایوارڈ حاصل کیے ہیں کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے جہاں پر کھیل کا میدان دستیاب نہیں ہے۔کرکٹر ارشد ماگرے نے کہا کہ میدان نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے کھلاڑیوں کو بہت دور کھیلنے کے لیے جانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کیا قصبہ یار میں زمین دستیاب ہونے کے باوجود میدان تعمیر کرنے کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میدان کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیشتر نوجوان کھیلوں میں حصہ نہیں لے پا رہے ہیں۔مقامی کھلاڑیوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ قصبہ یار میں کھیل کا میدان تعمیر کیا جائے.علاقے کے معروف کرکٹر ارشد ماگرے نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کا میدان تعمیر ہونے سے قصبہ یار کے علاوہ ارگی چک ،اگلر،دربگام ،شادیمرگ کے نوجوان کھلاڑی کو بھی مختلف کھیل سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔نمائندے کے مطابق قصبہ یار علاقے کے نوجوانوں میں کھیلنے کا اتنا جذبہ ہے کہ کھلاڑیوں نے کرکٹر ارشد ماگرے سے مل کر مسرمرگ جنگل میں کرکٹ ٹرف تیار کیا ہے۔اس حوالے سے کرکٹر ارشد ماگرے نے کہا کہ علاقے میں میدان کی دستیابی کی وجہ سے وہ جنگل میں کرکٹ ٹرف بنانے پر مجبور ہوگئے۔نمائندے کے مطابق مسرمرگ جنگل میں ایک خوبصورت میدان ہیجس کے چاروں طرف سرسبز درخت ہے۔اسی جنگل کے میدان میں قصبہ یار کے کھلاڑیوں نے حال ہی میں کرکٹ ٹرف تیار کیا ہے۔ارشد نے کہا کہ ٹرف تیار کرنے کے لیے اس نے اپنی جیب سے سارا پیسہ دیا۔انہوں نے کہا کہ مسرمرگ جانے کے لیے کوئی راستہ نہ ہونے کے باوجود بھی ہم نے ٹرف کے لیے درکار مٹیریل وہاں پہنچایا۔مقامی کھلاڑیوں کا مطالبہ ہے کہ قصبہ یار میں کھیل کا میدان تعمیر کیا جا? یا جو ارشد ماگرے سمیت دیگر کھلاڑیوں کے تعاون سے مسرمرگ جنگل میں کرکٹ ٹرف تیار کیا ہے وہ جانے کے لیے راستہ بنایا جائے۔کرکٹر ارشد ماگرے نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ قصبہ یار پلوامہ میں میدان تعمیر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائے۔










