dooran

قانون ساز اسمبلی نے سا بق وزیر پیر زادہ غلام احمد شاہ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا

جموں// قانون ساز اسمبلی نے سابق وزیر اور قانون ساز پیرزادہ غلام احمد شاہ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا جن کا اِنتقال ہو گیا۔چیئرمین مُبارک گل نے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے مرحوم رہنما کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ایوان نے سابق وزیر کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی بھی اِختیار کی۔