قانون ساز اسمبلی میں شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ ترمیمی بِل پاس کیا

سری نگر// جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آج ’جموں و کشمیر شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ(لائسنسنگ، ریگولیشن آف ایمپلائمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) ترمیمی بل، 2025 ‘ پاس کیا۔یہ بِل نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے ایوان میں پیش کی۔ یہ بل(ایل اے بل نمبر 6 آف 2025) جو دکانوں اور اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ملازمت کے ضوابط اور دیگر خدمات کی شرائط سے متعلق قوانین میں ترمیم اور ان کا ایک ضابطہ مرتب کرنے کے لئے اور اس سے متعلق یا ضمنی معاملات کے لئے ایوان میں صوتی ووٹ سے پاس کیا ۔