قاضی گنڈ میں دوران شب نا معلوم افراد کا ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم پر یلغار

قاضی گنڈ میں دوران شب نا معلوم افراد کا ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم پر یلغار

سرینگر// جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں دوران شب نا معلوم افراد نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹ کر 4.3لاکھ روپے اڑا لیں ۔سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کو نا معلوم افراد نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹ لیا ۔ نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نا معلوم افراد پیٹرول پمپ قاضی گنڈ کے نزدیک ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں داخل ہو گئے ہیں اور انہوں نے وہاں سے 437000روپے اڑا لئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نا معلوم افراد نے اے ٹی ایم کو لوٹ لیا اور انہوں نے وہاں سے 4.3لاکھ روپے لوٹ لیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے چوروں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس معاملے میں ایک کیس زیر نمبر 16/2022پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔