16اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی،17تا19اپریل بادلوں کیساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش

فی الحال موسم میں کوئی بھی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ محکمہ موسمیات

رواں برس مارچ کے مہینے میں جموں کشمیر میںمحض 20فیصدی بارش ریکارڈ کی گئی

سرینگر//محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی طرح مغربی ہوائیوں کا دخلو نہیں ہو ا جس کے باعث بارش بھی بہت کم مقدار میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس کے مار چ مہینے میں صرف 20فیصدی بارش ہوئی ہے اور قریب 80فیصدی موسم خشک رہا تھا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں موسمی مجموعی طور پر مارچ کے بعد سے خشک رہا ہے جس کے نتیجے میں معمول کے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں 80فیصدی موسم خشک رہا اور صرف 20فیصدی ہی بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ کے مطابق جموں شہر میں معمول کے 68ملی میٹر (96%) کے مقابلے میں صرف 2.1ملی میٹر بارش ہوئی اور سرینگر شہر میں معمول کے مطابق 117.6ملی میٹر (81.88%) کے مقابلے میں 21.3ملی میٹر بارش ہوئی۔” انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جموں و کشمیر میں معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہو۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی طرح کے مغربی ہوائوں کے دخلو کی وہس ے موسم زیادہ تر خشک رہا جس کی وجہ سے موسم بہار کا آغاز ہوا اور پچھلے چند سالوں کے مقابلے میں معمول کا درجہ حرارت بڑھ گیا۔انہوں نے کہا کہ جموں شہر میں اس سال مارچ میں اوسط درجہ حرارت 23.3 ? تھا جو کافی زیادہ ہے لیکن غیر معمولی نہیں ہے کیونکہ اوسط درجہ حرارت 2004 اور 2010 میں بھی 24 کو چھو گیا تھا۔ ‘‘ مارچ 2022 میں سری نگر شہر میں اوسط درجہ حرارت 13.7 تھا جو کافی زیادہ ہے لیکن غیر معمولی نہیں کیونکہ 2004 اور 2010 میں سری نگر میں بھی اوسط درجہ حرارت 13.6 اور 13.7 کو چھو گیا تھا،‘‘ انہوں نے کہا۔ماہر موسمیات نے 13 سے 14 اپریل کے دوران مختلف مقامات پر ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔