سرینگر میونسپل کارپوریشن میونسپل کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں نے فٹ پاتھوں پربڑے پیمانے پر قبضے کوچھڑانے کامن بنالیاہے اور اس ضمن میں کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے میونسپل کارپوریشن کے ایک سینئرافسر نے خبر رساںادارے کے ساتھ گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ شہر سرینگر اوروادی کے دوسرے بڑے شہروںقصبوں میں فٹ پاتھوں سے قبضہ ہٹانے کے سلسلے میں کئی بار کارروائیاں عمل میں لائی گئی تاہم کارروائیاں عمل میں لانے کے بعد دوبارہ فٹ پاتھوں پرقبضہ جمایاجارہاہے جواب ناقابل برداشت صور ت اختیار کرگئی ہے ۔مزکورہ افسر کے مطابق اب سرینگر میونسپل کارپوریشن میونسپل کونسلوں میونسپل کمیٹیوں نے اس بات کافیصلہ کیاہے کہ آ خری بار فٹ پاتھوں سے جبری قبضہ ہٹایاجائیگا۔ چھاپڑی فروشوں ریڈیاں لگانے والوںکیلئے جو جگہیں مخصوص رکھی ہے انہیں روزی روٹی کمانے کی اجازت دی جائے گی۔ مزکورہ افسر کے مطابق چھاپڑی فروشوں کی یہ کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیگی اور قانون اپناکام کریگا ۔ادھرٹریفک محکمہ نے شہروںقصبوں میں رونگ پارکنگ کے خلاف مہم شروع کرنے کافیصلہ کیاہے نہ صرف رانگ پارکنگ کرنے والوں کوجرمانہ دیناہوگا بلکہ ان کی گاڑیاں بھی ضبط کی جائے گی تاکہ وہ لوگوں کے لئے پریشانیوں کاباعث نابنے ۔ٹریفک محکمہ کے مطابق کسی کویہ اجازت نہیں کہ وہ سڑک کو بند کرکے نقل وحرکت کومحدود بنا دے یاگاڑیاں غیرقانونی طور پرپارک کرکے ٹریفک جام کاباعث بنے اور اس طرح کی کارروائیاں اب برداشت نہیں کی جائے گی ۔آخری بار گاڑی مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پارکنگ زونوں کااستعمال کرے تاکہ ان کے خلاف کارروائیاں عمل میں نا لائی جاسکے جوکوئی بھی غیرقانونی کار پارکنگ کامرتکب قرار پائے گا ا سے بخشا نہیں جائیگا ۔شاہراہوں کوگاڑیوں کی آمدرفت کے لئے اور فٹ پاتھوں کولوگوں کے پیدل چلنے کے لئے کھلاچھوڑ دیاجائیگااور اس پرقبضہ جمانے یارونگ پارکنگ کے طرز عمل کوفروغ دینے کی کسی کواجازت نہیں دی جائیگی ۔










