Upendra Dwivedi

فوجی سربراہ جنرل او پیندرا دیودی کا دورہ کیرن کپواڑہ ،کنٹرول لائن کے علاقوں کا دورہ کیا

سیکورٹی اور آپریشنل تیاریاں کا جائزہ لیا ، بادامی باغ میں لولاب جھڑپ میںمارے گئے فوجی اہلکار کو خراج پیش کیا

سرینگر// کرگل وجے دیوس سے ایک روز قبل فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دیودی نے شمالی کشمیر کے کیرن سیکٹر میں کنٹرول لائن کے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس سے قبل انہوںنے فوجی ہیڈ کواٹر بادامی باغ سرینگر میں لولاب جھڑپ میں مارے گئے فوجی اہلکار کو خراج عقیدت بھی پیش کی ۔ سی این آئی کے مطابق فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دیودی دیگر افسران کے ہمراہ وارد کشمیر ہوئے جس دوران انہوں نے سرینگر کے بادامی باغ میں فوجی ہیڈ کواٹر پر لولاب جھڑپ میں مارے گئے فوجی اہلکار کو خروج عقیدت پیش کیا ۔ فوج نے ایکس پر لکھا ’’ فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دویدی نے نائیک دلاور خان کی میت پر پھول مالا چڑھائی اور ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا‘‘۔اسی دوران انہوں نے سرینگر میں مقیم فوج کے 15کور کمانڈر کے ہمراہ کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت کی ۔ سرینگر میںمقیم دفاعی ترجمان نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دیودی نے جمعرات کو چنار کارپس کمانڈر اور پولیس افسران کے ہمراہ کپواڑہ کے کیرن میں کنٹرول لائن کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے جنگلات میں جاری تلاشی آپریشن کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کر لی ۔ دورے کے دوران فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ فوج کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر قومی سلامتی کے چیلنج ہیں ۔دورے کے دوران آرمی چیف نے فوجی اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔