فلوری کلچر اینڈ پارکس محکمہ نے جموں وکشمیر بینک لمٹیڈ کے12 باغات اور پارکس سنبھا ل لئے ہیں

سری نگر//ایک اہم اِقدام کے تحت محکمہ فلوری کلچر ، باغات او رپارکس نے بحالی اور ترقی کے لئے 1029 کنال اَراضی پر مشتمل 12باغات اور پارکس سنبھال لئے ہیں جن کا پہلے سی ایس آر موڈ کے تحت جموںوکشمیر بینک لمٹیڈ کی دیکھ ریکھ کی جارہی تھی۔اِن پارکوں میں ضلع سری نگر میں اِقبال پارک اور بادام واری باغ سمیت سیاحوں کی توجہ کا ایک خاص مقام ہے۔کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر ، گارڈنز اینڈ پارکس ڈپیارٹمنٹ شیخ فیاض احمد نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں باغات اور پارکوں کی ترقی ، بحالی اور خوبصورتی کے لئے محکمہ کی اَوّلین ترجیح ہے۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ محکمہ کو بہترین ہنر مند اَفرادی قوت حاصل ہے کہ وہ اَپنے دائرہ کار میں باغات اور پارکوں کو برقرار رکھنے اور ان کی خوبصورتی کے لئے بہترین ممکنہ اَنداز میں خوبصورت بنائیں۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ جے جموںوکشمیر بینک لمٹیڈ سے حاصل کئے جانے والے 12 پارکوں میں سے 7پارکس ضلع اننت ناگ کے مختلف مقامات پر موجو دہیں جن میں امیوزمنٹ پارک پہلگام،ہائیکر پارک پہلگام ،لِدر ویو پارک پہلگام ، گلستان وزیر باغ پارک ،رانی باغ پارک،دارا شکوہ پارک بیج بہاڑہ اور پادشاہی باغ پارک بیج بہاڑہ شامل ہیں۔اِس کے علاوہ ضلع سری نگر میں اِقبال پارک او ربادام واری باغ دو پارکس اورشہید پارک پلوامہ، بارہمولہ میں گلنار پارک اورراجندر چلڈرنس پارک جموں شامل ہیں۔ ان پارکوں او رباغات کی دیکھ ریکھ اَب محکمہ فلوری کلچر ، گارڈنز اینڈ پارکس کرے گا۔