سرینگر//فلم اداکارہ محترمہ پریتی سپرو نے آج لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ ان کے ہمراہ دہلی سکھ گردوارہ منیجمنٹ کمیٹی کے چیف ایڈوائیزر سردار پرمجیت سنگھ چندھوک ، فلم اداکار مسٹر تیج سپرو اور مسٹر سنجیو سراف بھی تھے ۔ وفد نے لفٹینٹ گورنر کو اپنی اس پہل کے بارے میں آگاہ کیا کہ وہ جموں کشمیر میں گرو تیغ بہادر جی کے 350 ویں یومِ شہادت کے موقع پر ایک یاد گاری تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔










