بچوں پر لکھی گئی ایک کتاب کی رسم رونمائی انجام
سرینگر//یوم اطفال کے سلسلے میں وادی بھر میں کئی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس ضمن میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فتح گڑھ ایک تقریب کاا ہتمام کیا گیا جس میں اس موقعے کی افادیت پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس موقعے پر کشمیری شاعر ساگر نظیر کی ایک کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق آج یوم اطفال کے موقعے پر فتح گڑھ بارہ مولہ کے معروف تعلیمی ادارے گرین لینڈ پبلک اسکول میں معروف کشمیری شاعر ساگر نظیر کی بچوں کے لیے لکھی کتاب (زون موج) کی رسم رونمائی اسکولی بچوں کے ہاتھوں انجام دی گئی ۔اس موقعے پر بچوں نے ساگر نظیر کو اعزاز سے نوازا پروگرام میں ڈاکٹر منظور احمد راتھر اور بششر زوگیاری کے علاوہ عام لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔










