fast tag

فاسٹ ٹیگ،نیشنل پنشن سکیم، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ

انشورنس میں تبدیلیاں،یکم اپریل سے نئے مالیاتی اصول نافذ

سرینگر//مالی سال 2024-25 آج یعنی یکم اپریل 2024 سے شروع ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ چند اہم مالی تبدیلیاں صارفین کی سرمایہ کاری اور اخراجات پر اثر انداز ہو سکتی ہیںان۔ یہ اہم مالی تبدیلیاں اور نئے اصول اپریل 2024 میں لاگو ہونگے جن میں ‘ایک گاڑی، ایک فاسٹ ٹیگ’کا اصول آج سے ہی شروع ہو رہا ہے۔ٹی ای این کے مطابق نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ شروع کیا گیا’ایک گاڑی، ایک FASTag’ پروجیکٹ متعدد گاڑیوں کے لیے ایک ہی فاسٹ ٹیگ کے استعمال یا ایک ہی گاڑی سے کئیفاسٹ ٹیگ جوڑنے کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد الیکٹرانک ٹول جمع کرنے کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور ٹول پلازوں پر ہموار نقل و حرکت کی پیشکش کرنا ہے اور اس کا اطلاق 1 اپریل 2024 سے ہوگا۔اسکے علاوہ SBI کریڈٹ کارڈ میں تبدیلی ہوئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہی ہوا۔ایس بی آئی کارڈ نے اعلان کیا تھا کہ 1 اپریل 2024 سے کچھ کریڈٹ کارڈز کے لیے کرایہ کی ادائیگی کے لین دین پر انعامی پوائنٹس کا حصول بند کر دیا جائے گا۔اسی طرح OLA منی والیٹ بھی یکم اپریل سے ہی بدلا ہوا رائج ہوگا ۔او ایل اے منی نے اعلان کیا کہ وہ مکمل طور پر چھوٹے پی پی آئی (پری پیڈ ادائیگی کے آلے) والیٹ سروسز میں تبدیل ہو رہی ہے، جس میں 1 اپریل 2024 سے ماہانہ 10,000 روپے کی زیادہ سے زیادہ والیٹ لوڈ کی پابندی ہوگی۔ اسکے علاوہ پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (PFRDA) نے ایک نئی حفاظتی پرت، دو فیکٹر آدھار پر مبنی توثیق متعارف کراتے ہوئے نیشنل پنشن سسٹم (NPS) کی سیکورٹی کو بہتر بنایا ہے، جو تمام پاس ورڈ پر مبنی صارفین کے لیے لاگ ان کرنے کے لیے لازمی ہو جائے گا۔ سی آر اے سسٹم 1 اپریل 2024 کوہی لاگو ہوا۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے کچھ ڈیبٹ کارڈز سے متعلق سالانہ دیکھ بھال کے چارجز پر نظر ثانی کی ہے۔ ایس بی آئی کی ویب سائٹ کے مطابق نئی مجوزہ شرحیں 1 اپریل 2024 سے لاگو ہوں گی۔اسی طرح دیگر کئی مالیاتی خدمات اور تبدیل شدہ مالیاتی اصول بھی اب نئے مالی سال جو آج سے شروع ہوا ہے ،سے شروع ہوگا ۔