مشیر فاروق خان نے کنسٹرکشن ورکروں کیلئے 80لاکھ روپے کی منظوری دی

فاروق خان نے ارون جیٹلی سٹیڈیم ، واٹر سپورٹس سینٹر اور فٹ بال گرائونڈ کے قیام کا جائز ہ لیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے صوبہ جموں میں کھیل بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کے لئے متعلقہ محکموں کی تیاریوں کا ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔میٹنگ جموں میں عالمی سطح کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کام اور منصوبے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے طلب کی گئی تھی جس میں ارون جیٹلی سٹیڈیم ہیرا نگر،واٹر سپورٹس سینٹر ، بسوہلی اور سنتھٹک فٹ گرائونڈ،پریڈ شامل ہے۔اِس میٹنگ میں ان تمام منصوبوں کے صلاح کاروںنے بھی شرکت کی جس میں محکمہ کھیل کے انجینئران نے ان منصوبوں اور طریقہ کار کا جائزہ پیش کیا ہے جس کے تحت وہ ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے اَپنا رہے ہیں۔مشیر فاروق خان نے ان پر زور دیا کہ وہ ان تمام مقامات پر عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کریں جو مقررہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں ۔مشیر موصوف نے منصوبوں کی ڈرائنگ اور آئی ٹی ماڈلوں کا بھی معائینہ کیاا اور مستقبل کی ضروریات یا کھلاڑیوںاور شائقین کی سہولیت کے پیش نظر کچھ تبدیلیاں اور ترمیم کی نشاندہی کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ کام کے معیارکے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااوربیک وقت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے ان تمام منصوبوں کے آس پاس جمالیات اور مناسب خوبصورتی کا بھی خیال رکھا جائے۔مشیر موصوف نے محکمہ سے ڈیڈ لائن پر قائم رہنے اور منصوبوں کو مقررہ وقت پر عوام کے لئے وقف کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ ٹینڈرس میں جرمانے کی شق رکھیں تاکہ عمل آوری ایجنسی جان بوجھ کر کوئی تاخیر نہ کرسکے ۔مشیر موصوف کو جانکاری دی گئی کہ ہیرا نگر میں ارون جیٹلی سٹیڈیم قریبا ً 60 کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ ہے اور اس میں بہت سی دیگر سہولیات شامل ہیںجس میں کرکٹ گرائونٹ ، مصنوعی ایتھلیٹک ٹریک ، مصنوعی ہاکی فیلڈ ، مصنوعی فٹ بال ٹرف،سوئمنگ پول ، بکسنگ رِنگ کے علاوہ کھلاڑیوں اور شائقین کے لئے متعدد دیگر سہولیات شامل ہیں۔انہیں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ پریڈ جموںمیں مصنوعی فٹ بال گرائونڈ شہر کے وسط میںایف آئی ایف اے کا ایک معیاری میدان ہوگا ۔جس میں کھلاڑیوں کے لئے تمام سہولیات میسر ہوں گی۔مشیرفاروق کو بتایا گیا کہ واٹر سپورٹس سینٹر بسوہلی رنجیت ساگر ڈیم پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔یہ سہولیت تین کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے ۔ اِس سینٹر میں واٹر سپورٹس ایونٹ کو قومی اہمیت کے حامل بنانے کے لئے اعلیٰ درجے کا بنیادی ڈھانچہ ہوگا ۔ اِس میں بوٹ شیڈ ، جمنانزم ، چنیج روم ، فوڈ کورٹ ، میڈیکل کیئر یونٹ اور اس سے منسلک سہولیات میسر ہوں گی ۔