ہندوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے قصبہ ہندوارہ میں منگل کو شام دیر گئے ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ایک ساتھی کو غلط فہمی ہونے پر گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ہندوارہ میں منگل کو شام دیر گئے ایک پولیس فالوئور نے ایک مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات ایک سنتری نے اسکو وارننگ دی لیکن چونکہ مندرمیں داخل ہونے والاپولیس اہلکارہیڈفون لگاکر کسی سے بات کررہاتھا،اسلئے وہ ساٹھی کی آوازوں کوسن نہیں سکا ۔اس پرسنتر ی نے اس کو جنگجو سمجھا اور اس پر گولیاں چلائیں۔مذکورہ ذرائع نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا وہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔متوفی پولیس اہلکار کی شناخت وجے دھر41/F ولد کرشن دھر ساکن لنگیٹ ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔ڈی آئی جی شمالی کشمیر نے اس واقعے کوافسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ غلط فہمی کے نتیجے میں سنتری کی گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے پولیس کے فالوئور کواسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ دم توڑبیٹھا۔










