سری نگر//کانگریس کے سینئرلیڈر محمد امین بٹ نے بتایا جموںو کشمیر میں کانگریس پارٹی انتہائی مضبوط ہے انہوں نے کہا کہاگر غلام نبی آزاد کو وزیر اعلیٰ امیدوار کے طور پر شامل نہیں کیا تو یہ پارٹی کے لئے نقصان دہ ہو گا ۔جبکہ انہوں نے کہا آزاد کو ان کی کام پر ایواڑ دیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق ممبر اسمبلی دیوسر محمد امین بٹ نے کہا جمو و کشمیر میں کانگریس پارٹی مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کو جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ کے لئے اگر امید وار نامزد نہ کیا گیا ہے تو اس پارٹی خطرے میں آ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا آزاد ایک باصلاحیت امید وار ہے اس عہدے کے لئے جو آج بھی جموں و کشمیر کے لوگوں کے دلوں میں راج کرتا ہے ۔ نمائندے میر ارشد کے مطابق بٹ نے کہا کانگریس پارٹی یہاں میدان میں عوام کے ساتھ ساتھ اور عوام کے تعاون سے ہی مضبوط ہے ۔محمد امین بٹ کنڈ علاقے میں ممبر شپ دائیو کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی ممبر ریاض احمد بٹ بھی موجود تھے ۔انہوں نے علاقے کی سڑکوں پر عرس کے سلسلے میں فوری طور برف ہٹانے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ۔










