سری نگر//دُنیا میں غربت کے خاتمے اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے بہتر حکمرانی سب سے اہم عنصر ہے۔گڈگورننس بنیادی طور پر شرکت، قانونی حکمرانی ، شفافیت ، ردِّعمل ، اِتفاق رائے پر مبنی ، مساوات اور جامعیت ، تاثیر اور کارکردگی اور جواب دہی کی خصوصیات ہے۔یہ اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ رشوت ستاتی کو کم کیا جاتا ہے ، اقلیتوں کے خیالات کو مد نظر رکھا جاتا ہے اور فیصلہ سازی میں معاشرے کے سب سے کمزور لوگوں کی آواز سُنی جاتی ہے۔خلاصہ یہ کہ بہتر حکمرانی کا تعلق سیاسی،اِدارہ جاتی عمل اور نتائج سے ہے جو ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ضروری ہے ۔ ’’ بہتر حکمرانی ‘‘ کا اَصل ماخذیہ ہے کہ وہ شہری ، ثقافتی ، اِقتصادی ، سیاسی اور سماجی حقوق کے وعد ے کو کس حد تک نبھاتی ہے۔ہندوستان میں حکومت کی طرف سے بہتر حکمرانی کے لئے کچھ قابل ذِکر اقدامات شروع کئے گئے ۔ مودی حکومت کی جانب سے جموںوکشمیر میں بہت ساری بہتر حکمرانی اِصلاحات شروع کی گئی ہیں جیسے کہ رشوت ستانی کا روکتھام ایکٹ ،گروپ سی اور ڈی کے عہدوں کے لئے اِنٹرویو کا خاتمہ اور زائد اَز 800 مرکزی قوانین جموںوکشمیر کو یونین ٹیریٹری کا درجہ ملنے کے بعدنافذ کئے گئے ہیں،طویل عرصے سے زیر اِلتوأ کیڈر کا جائزہ ، سی اے ٹی بنچوں کا قیام ، آر ٹی آئی ایکٹ کی توسیع ، سی پی جی آر اے ایم ایس اور جموں وکشمیر کے ہر ضلع صدرمقامات پر نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی کے ذریعے عام اہلیت کے اِمتحان کا اِنعقاد یہاں ایک حقیقت بن گیا ۔اِس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ مشن کرمایوگی سے نیشنل سینٹر آف گڈ گورننس ( این سی جی جی ) اور امپارڈ کے اشتراک سے 2,000 سرکاری ملازمین کی استعداد کا ر میں اِضافہ کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ اَپنی نوعیت کے پہلے پہل میں اِس برس جے کے اے ایس کے تقریباً 60 سینئر اَفسران کو ایل بی ایس این اے اے ، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس ( این سی جی جی ) ، اِنتظامی اِصلاحات اورعوامی شکایات کے محکمہ ( ڈی اے آر پی جی ) جی او آئی میں صلاحیت کی تعمیر کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔اِسی طرح اسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام ہندوستان کے پسماندہ اَضلاع میں حکمرانی معیار کو بہتر بنانے میں کار آمد رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندرمود ی کی مدبرانہ حکمت عملی کے تحت ہندوستان نے ’’ کم سے کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ کا نمونہ اَپنایا جس کا دُنیا بھر میں حوالہ دیا جارہا ہے اور ان کی تعریف کی جارہی ہے اور دُنیا بھر کے سرکاری ملازمین انٹر ن شپ کے حصول کے لئے ہندوستان کا دورہ کرتے ہیں۔جموںوکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر اِنتظامیہ بہتر حکمرانی کے اِقدامات کو اِدارہ جاتی شکل دے رہی ہے ۔ جموںوکشمیر ڈسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس ( ڈی جی جی آئی ) کو نافذ کرنے والا ہندوستان کا پہلا یوٹی بن گیا ہے ۔اِمکان ہے کہ اسے پورے ہندوستان میں ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ گورننس کے بہترین طریقوں کی نقل کے طور پر اَپنایا جائے گا۔ڈی جی جی آئی کی ترقی جموںکشمیر یوٹی میں گورننس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ایک ماڈل کے طورپر ڈی اے آر پی جی کی جانب سے ’’ بہتر نظامِ۔ حکومت کشمیر علامیہ‘‘ کے اعلان کی پیروی کی گئی جسے حال ہی میں ڈی اے آ رپی جی جموں وکشمیر کے اشتراک سے اَپنایا گیا ہے۔ڈی جی جی آئی کے تحت حکومت کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے بالخصوص ضلعی منصوبہ بندی اور کاموں کی تکمیل، خود روزگار، انسانی وسائل کی ترقی، کھیل وغیرہ کے حوالے سے مزید اشارے شامل کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ اِس طرح یہ مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی اور بہتر حکمرانی کے لئے ایک معیار اور لٹمس ٹیسٹ بنتا ہے۔مزید برآں ، اِی ۔ آفس کو اپنانے سے جموں و کشمیر کے بیشتر سرکاری دفاتر میں ایک آسان، جواب دہ، مؤثر اور شفاف بغیر کاغذی( پیپر لیس) کام کا کلچر قائم ہوا ہے۔ ای۔آفس سرکاری محکموں کو دفاتر میں فائلوں کی تاخیر کو ختم کرکے عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے اَفسران کے کام میں کارکردگی لانے کے لئے جی اے ڈی نے اَفسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹس ( اے پی آرز) کو لکھنے اور ٹریک کرنے کے لئے سمارٹ پرفارمنس اپریزل رِپورٹ ریکارڈنگ آن لائن وِنڈو ( ایس پی اے آر آر او ڈبلیو) سسٹم بھی متعارف کیا۔ جموںوکشمیر یوٹی حکومت نے الیکٹرانک ویجی لنس کلیئر نس سسٹم بھی شروع کیا ہے جو تمام سرکاری ملازمین کے حق میں الیکٹرانک / بذریعہ آن لائن موڈ ویجی لنس کلیئر لنس فراہم کرتا ہے اور جب انہیں اَپنے سروس کیرئیر کے دورا ن اس کی ضرورت ہوتی ہے۔رشوت ستانی سے پاک عوام دوست عوام پر مبنی طرزِ حکمرانی قائم کرنے کے نظرئیے سے جے کے جی اے ڈی نے ’’ ستارک ناگرک ایپ ‘‘ بھی شروع کی جس سے کوئی بھی عام شہری اینٹی کورپشن بیورو( اے سی بی ) کے پاس آن لائن شکایات درج کرسکتا ہے۔جے کے جی اے ڈی نے رشوت ستاتی سے پاک اِنتظامیہ کو اِدارہ جاتی بنانے کے اَپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے پراپرٹی ریٹرن کی اِی۔ فائلنگ ( پی آر ایس پورٹل ) کے لئے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ۔ نیا پورٹل تمام ملازمین کی جائیداد کی تفصیلات تک رَسائی اور نگرانی کی سہولیت فراہم کرنے اور ملازمین کو بروقت چوکسی کی منظور ی حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کرتا ہے۔نیززائد اَز 13برس عرصے کے بعد پنچایتوں میں حکمرانی منتخب نمائندوں کو سونپ دی گئی ہے ۔ اِس طرح یہ یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ جموںوکشمیر ماضی کے تاریک سائے سے نکل کر مستقبل کے روشن اِمکانات میںآیا ہے۔بہتر حکمرانی کے ایک او راقدام میں ’’ ایل جیز ملاقات ‘‘ پروگرام عوام / شکایات دینے والوں کی سہولیت کے لئے شروع کیا گیا جنہوں نے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر شکایات درج کی ہیں تاکہ لیفٹیننٹ گورنر سے براہِ راست رابطہ کیا جاسکے ۔ یہ کامیاب رہا ہے کیوں کہ اِس پلیٹ فارم سے اُٹھائی گئی تقریباً صد فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔قابل ذِکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر کی موجودہ اِنتظامیہ بنیادی طور پر’’آن دی سپاٹ‘‘ شکایات کے ازالے، عوام کو اشیا اورخدمات کی فوری فراہمی اور عوام پر مبنی پروجیکٹوں کی ’’آن دی گراؤنڈ‘‘تیزی سے تکمیل پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جس کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔










