عیدالاضحی 7 جون کو برصغیر سمیت جموں و کشمیر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

عیدالاضحی 7 جون کو برصغیر سمیت جموں و کشمیر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

لوگوں کو بجلی ، پانی اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں

سرینگر//عید الاضحی پورے برصغیر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی ۷جون کو منائی جارہی ہے جس دوران سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوگا جہاں فرزندان توحید نماز عید میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر مساجد ِ خانقاہوں، عید گاہوں اور دیگر عبادت گاہوں میں بھی نماز عید اداکی جائے گی اور واعظین عید الضحیٰ اور قربانی کے فلسلفے پر روشنی ڈالیں گے۔ ادھر جموں کشمیر سرکار نے بھی عید کیلئے تیاریاکیں ہیں اور لوگوں کو ہر طرح کی سہویات بہم رکھی جارہی ہے۔ جن میں بجلی ، پانی ، ٹرانسپورٹ وغٰرہ شامل ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق عیدالاضحیٰ کا بابرکت موقع پورے برصغیر کی طرح جموں و کشمیر میں بھی جمعہ، 7 جون کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس پرمسرت موقع پر وادی کشمیر میں مذہبی جوش و خروش اور ایمانی جذبے کی فضا قائم ہے۔مرکزی اجتماع روایتی طور پر درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوگا، جہاں ہزاروں فرزندانِ اسلام نمازِ عید میں شرکت کریں گے۔ اس عظیم اجتماع کے دوران خصوصی دعاوں اور خطاب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علما و مشائخ عیدالاضحیٰ کی روحانی اہمیت، سنتِ ابراہیمی اور قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالیں گے۔اس کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع میں بھی مساجد، عیدگاہوں، خانقاہوں اور دیگر عبادت گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ نماز کے بعد مسلمان قربانی کی سنت ادا کرتے ہوئے معاشرے کے نادار و مستحق طبقات تک خوشیاں بانٹیں گے۔ادھر جموں و کشمیر انتظامیہ نے عید کے موقع پر شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ بجلی، پانی، صفائی، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری خدمات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے متعلقہ محکمے متحرک ہیں۔ بازاروں میں چہل پہل عروج پر ہے، جب کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت بھی زوروں پر ہے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، اور گلی محلوں میں صفائی عملے سے تعاون کیا جائے تاکہ عید خوشی، نظم و ضبط اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق منائی جا سکے۔