عیدالاضحی کے موقعہ پر کووڈ ایس اوپیز عملانے کی اپیل:ڈی سی گاندربل

عیدالاضحی کے موقعہ پر کووڈ ایس اوپیز عملانے کی اپیل:ڈی سی گاندربل

گاندر بل / /ڈپٹی کمشنر گاندر بل کریتکا جیوتسنا نے کہا ہے کہ عید کی نماز صرف ضلع کی مقامی مساجد میں ہی ادا کی جائے گی اورکووڈ 19 وبائی امراض کی روکتھام کیلئے احتیاطی اقدام کے طور پر آئیندہ عید الاضحی پر ضلع کی بڑی مساجد /عید گاہ میں کسی بھی اجتماعی نماز کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ڈی سی نے یہ بات ضلع میں موجودہ کووڈ منظر نامے اور تخفیف کی کوششوں کے بارے میں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کہی ۔ عید الاضحی کے موقعہپر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈی سی نے لوگوں سے تہوار کے دنوں میں سماجی ، مذہبی اور دیگر اجتماعات میں کووڈ ایس او پیز کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سونہ مرگ اور مانسبل پارک میں ہفتے کے آخر میں پابندیوں کے بارے میں ڈی سی نے کہا کہ یہ پابندیاں بھی اس ہفتے کے اختتام پر رہیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی حفاظت کیلئے پانی کی سطح میں اضافہ کے پیش نظر سندھ نالہ میں پکنک ، تیراکی اور نہانے پر بھی پابندی رہے گی ۔ حالیہ موسمی مشورے کے پیش نظر ڈی سی نے ضلع کے عام لوگوں ، خاص طور پر اونچی جگہوں پر رہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ موسم میں بہتری آنے تک محتاط رہیں اور ڈھلوانوں ، پہاڑی علاقوں یا سیلاب /لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی سرگرمی نہ کریں ۔