سری نگر//صوبائی انتظامیہ کشمیر نے کوروناوائرس کی تیسری لہرکے پھوٹ پڑنے کے اندیشے کے پیش نظر سنیچر کے روز فیصلہ لیاکہ کوروناوائرس کی تیسری لہر کے خطرے کودیکھتے ہوئے کشمیروادی میں عیدالاضحی کے روز نماز عید کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔صوبائی انتظامیہ نے اہلیان وادی سے اپیل کی کہ مہلک وائرس کے خطرے کے پیش نظر عید کی اجتماعی نماز سے اجتناب کریں۔جے کے این ایس کے مطابق ایک نیوز رپورٹ میں لکھاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی جاری دوسری لہراورتیسری لہرکی بازگشت کے بیچ صوبائی انتظامیہ نے فیصلہ لیاہے کہ امسال بھی عیدالاضحی کے موقعہ پرنماز عید کے بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔صوبائی انتظامیہ کی جانب سے کہاگیاہے کہ کوروناکی تیسری لہر کی پیش گوئی کے پیش نظر ، نمازعیدکے اجتماعات میں نمازیوںکی بڑی تعداد نہیں ہوگی اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ بڑے اجتماعات سے اجتناب کریں۔حکام نے کہاہے کہ تیسری لہر کے خطرے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے فیصلہ لیاہے کہ نماز عید کے بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام نے مزید کہا کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اللہ تعالی سے دُعا کریں کہ عالم انسانیت آئندہ کی کسی بھی لہر سے محفوظ رہے۔ صوبائی انتظامیہ کشمیرنے واضح کیاکہ ہمیں اپنی تمام روز مرہ کی سرگرمیوں میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، جس میں نہ صرف اجتماعی نمازوں میں کم لوگوںکی شرکت ہی نہیںبلکہ ماسک کا استعمال اوربازاروں میں بھیڑکی جگہوں سے دوررہنا بھی شامل ہے۔حکام نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن یاٹیکہ کاری کے ساتھ ساتھ لوگوں کوکوروناسے بچنے کیلئے مناسب سلوک (سی اے بی)اورتمام متعلقہ ہدایات واصولوں پرعمل کرناچاہئے ۔










