amit shah

عوام کوکسی ایک پارٹی کے اقتدارتک پہنچانا جمہوریت نہیں بلکہ ہرکو ئی آزادی کیساتھ اپنی بات حکومت کے سامنے رکھے :امیت شاہ

سرینگر//جمہوریت کو مضبوط مستحکم بنانے کے لئے امن قانون کی صورتحال بہتر رہنے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ جمہوریت کومضبوط بنانے میں پولیس کارول انتہائی اہمیت کا حامل ہے کسی پارٹی کوووٹ دینااور اس سے حکومت تک پہنچانا جمہوریت نہیں ہے بلکہ ملک کے 130کروڑ لوگوں کے لئے لازمی ہیں کہ اپنی جائز بات پرُامن طریقے سے حکومت کے سامنے لائے ۔ اے پی آ ئی کے مطابق نئی دہلی میں منعقدکی گئی ایک تقریب پرتقریرکرتے ہوئے ملک کے وزیراداخلہ امیت شاہ نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کامضبوط ہوناجہاں ملک کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے وہی ا س میںرہنے والے لوگوں کیلئے مضبوط مستحکم جمہوریت ان کے بہترمستقبل کے ساتھ جڑی ہو ئی ہے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط مستحکم ہونے کے لئے امن قانون کی صورتحال بہتر رہنالازمی ہے اور جمہوریت تب ہی پروان چڑھ سکتی ہے جب ملک میں امن قانون کی صورتحال بہتر ہو۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت یہ نہیں کی ہم کسی پارٹی کوووٹ دے کراس سے اقتدارتک پہنچادے جمہوریت کایہ مطلب ہے کہ ملک کاکوئی بھی شہری بلاجھجک وخوف پرُامن طریقے سے اپنی جائزبات سامنے لاکرحکومت کوجواب دہ بنائے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ اقتدار آنے اورجانی والی چیز ہے اقتدار سے جمہوریت کومضبوط نہیں بنایاجاسکتا بلکہ اگرملک میں جمہوریت کوپروان چڑھانا ہے تو ہمیں امن قانون کی صورتحال کوبرقراررکھنے کے لئے ہرایک مکتب ہائی فکرسے تعلق رکھنے والے افردکواپنارول اداکرنا ہو گا ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ جمہوریت کے مضبوط مستحکم ہونے کے لئے پولیس کارول اہم ہوتا ہے اور اگرملک میں کئی بھی امن قانون کی صورتحال بگڑی ہوئی ہولائن آرڈرکامسئلہ ہوتو اس سے نمٹنے اور زندگی کوپٹری پر لانے کے لئے پولیس کی خدمات حاصل کی جاتی ہے اور امن قانون کی صورتحال بہتررہنے سے ہی جمہویت کے جوتقاضے ہواکرتے ہے وہ زمینی سطح پر نمودارہوتے ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ بھارت کی جمہوریت کومضبوط مستحکم بنانے کے لئے جہاں ہرانسان کواپناحق اداکرناہوگا وہی ملک کی پولیس جمہوریت کومضبوط مستحکم بنانے میں اپنارول ادا کرسکتی ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کے مابین آپس میں اختلافات کی شدت بھی اب ہوسکتی ہے تاہم جمہوریت 130کروڑ لوگوں کے لئے لازمی ہے اور ملک کے عوام کوچاہئے وہ بھی جمہوریت کے جڑوں کومضبوط بنانے کے لئے اپنی خدمات انجام دے ملک کی بدامنی کوملک کے لئے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا کہ بدامنی جہاں تعمیروترقی روز گار سیاحت اور دوسرے معاملات کوزک پہچاتی ہے وہی بدامنی اور امن قانون کی صورتحال کمزور ہونے سے جمہویت کی جڑیں بھی کھوکھلاہوسکتی ہے ۔