عوامی نیشنل کانفرنس نے بھی کیا، حدبندی کمیشن سے دُوررہنے کافیصلہ

سری نگر//پی ڈی پی کے بعدعوامی نیشنل کانفرنس نے بھی حدبندی کمیشن سے دُوررہنے کافیصلہ لیا۔سابق وزیراعلیٰ مرحوم خواجہ غلام محمدشاہ کی جانب سے بنائی گئی علاقائی سیاسی جماعت عوامی نیشنل کانفرنس کاموقف ہے کہ حدبندی کمیشن کے قیام کوچونکہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیاہے ،اسلئے عدالت عظمیٰ کے کام میں مداخلت مناسب نہیں ہوگا ۔کشمیرنیو زسروس(کے این ایس )کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل افسر کوارسال کردہ اپنے مکتوب میں یہ موقف اختیارکیاہے کہ حدبندی کمیشن کی تشکیل اوراسکے قیام کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ،اوراسے متعلق عرضیاںعدالت عظمیٰ کے پاس زیرسماعت ہیں ۔پارٹی کے جنرل سیکرٹری میرمحمدشفیع نے میڈیا کواسکی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل کانفرنس نے حدبندی کمیشن سے نہ ملنے کافیصلہ لیا ،اوراس مناسبت سے چیف الیکٹورل افسر کوایک مکتوب بھیج کر فیصلے کی جانکاری دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل افسرکواسبات سے آگاہ کیا ہے کہ حد بندی کمیشن کی تشکیل کو سپریم کورٹ آف انڈیا کے سامنے چیلنج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کام میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔