عوامی آواز پارٹی نے برزلہ اسپتال میں لگی آگ پر افسوس ظاہر کیا

عوامی آواز پارٹی نے برزلہ اسپتال میں لگی آگ پر افسوس ظاہر کیا

سرینگر//جموں کشمیر عوامی آواز پارٹی نے ہڈیوں اور جوڑوں کے ہسپتال میں لگی آگ سے ہوئے نقصان پر سخت افسوس کااظہار کیا ہے ۔پارٹی نے رضاکاروں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کی بروقت کارروائی کی بھی سراہناکی ۔ جموں کشمیر عوامی آواز پارٹی نے گزشتہ رات وادی کے واحد بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال میں لگی آگ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جے کے عوامی آواز اپنے صدر سہیل احمد خان کی قیادت میں پارٹی سکریٹری ندیم شفیع راتھر، انچارج بڈگام مسٹر عدل جہانگیر اپنے کارکنوں کے ساتھ راحت اور بچاوء کی کوششوں میں مدد کے لیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے ہسپتال عملہ، فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں، این جی اوز کے ساتھ ساتھ پولیس اور انتظامیہ نے اپنا کام بخوبی نبھایا اور مقامی لوگوں نے خاص طور پر فوری ردعمل کا اظہار کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں کو بروقت ہسپتال سے باہر نکالنے میں معاونت کی ۔ سہیل احمد خان نے مریضوں کی مدد کرنے میں عوامی آواز کے کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔ سماج کے مختلف حلقوں نے جے کے عوامی آواز پارٹی کی امدادی کوششوں کو سراہا ہے۔ جے کے عوامی آواز نے امید ظاہر کی کہ ہسپتال کی فوری تجدید و مرمت اور بحالی کےلئے سرکار فوری طور پر اقدامات اُٹھائے گی ۔