جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بننے کے لیے تیار ، جلد ہی ایل جی سے ملک کر حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے
سرینگر///انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد نیشنل کانفرنس کی پہلی گور گروپ کے ارکان کی میٹنگ جمعرات کو سرینگر کے پارٹی ہیڈ کوارٹر نوائے صبح میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی ارکان نے متفقہ طور پر عمر عبداللہ کو بطور وزیر اعلیٰ کے امیدوار کیلئے نامزد کیا ہے ۔ اس ضمن میں پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بتایا کہ پارٹی میٹنگ میں عمر عبداللہ لیجسلیچر پارٹی صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کی اسمبلی چنائو میں اکثریت سے جیت حاصل کرنے کے بعد این سی کلیجسلیچر پارٹی کی پہلی میٹنگ سرینگر میں منعقد ہوئی ۔ یہ میٹنگ این سی پریذیڈنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں نوئے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی ارکان نے عمر عبداللہ کو بطور وزیر اعلیٰ نامزد کیا ۔ اس ضمن میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں عمر عبداللہ کو ایل پی کا چیئرمین منتخب کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ عمر پارٹی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔عمر اب اتحادی کانگریس سے حمایت کا خط حاصل کریں گے اور پھر لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کریں گے تاکہ وہ 49 قانون سازوں کے ساتھ حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں۔این سی ہیڈ کوارٹر، نوائے وقت کمپلیکس میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ایل پی میٹنگ میں عمر کو چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔میٹنگ میں موجود ایک این سی لیڈر نے نیوز ایجنسی کے این او کو بتایا کہ این سی-کانگریس اتحاد ہفتہ تک حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل کانگریس کی میٹنگ ہے اور آئیے پہلے ان کی حمایت حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام نو منتخب اراکین نے متحد رہنے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے، ان کی امنگوں کو پورا کرنے کا عزم کیا۔










