جموں//جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے پیش نظر جموں و کشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے اپنے حلقہ انتخاب چرارِ شریف اور اس کے دور دراز علاقوں میں برف کی فوری صفائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ۔ اسپیکر موصوف نے انتظامیہ کی توجہ کچھ اہم سڑکوں بشمول ناگام ، حیات پورہ ، درد پورہ ، ملا پورہ ، توجن ، دلوان ، فوتلی پورہ روڈ ، کانی داجن ، دروان ، چلیان روڈ ، بران پتھری ، نوگام ، بٹ پورہ روڈ ، واٹرلو ، سانی دروان ، چنتینار روڈ ، لولی پورہ ، بزگو ، گوگجی پتھری روڈ ، سور اسیار ، بونین ، کٹبل روڈ کی برف ہٹانے کی طرف مبذول کرائی ۔ اسی طرح انہوں نے ہنجورہ ، شم ناگ ، مقام ، ڈیمبل ، ہنگو روڈ م برانوار ، نیگو ، جبار روڈ ، کاکا رینگ ، چروانی روڈ ، زن پنچال ، فوتلی پورہ ، دلوان روڈ ، حیات پورہ ، قاضی پورہ ، وان پورہ روڈ ، آوان پورہ ، تنگ نار روڈ ، دلوان ، شنکر پورہ ، چرار پورہ روڈ کے علاوہ دیگر لنک روڈز پر برف صاف کرنے اور رابطہ بحال کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اسپیکر موصوف نے انتظامیہ پر زور دیا کہ برف ہٹانے کی مشینری کو متحرک کیا جائے اور روڈ کلیرنس کیلئے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تا کہ عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضروری خدمات بحال کرنے کی بھی ہدایت دی ، جو شدید برفباری کی وجہ سے متعدد مسائل کا سامنا کر رہے ہیں ۔ اسپیکر موصوف نے زور دیا کہ ہسپتالوں ، ہیلتھ سینٹرز اور ایمر جنسی سروسز کی طرف جانے والی سڑکوں کو صاف کرنے پر فوری توجہ دی جائے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ خوراک کی سپلائی یقینی بنائی جائے ، بجلی اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور اپ ڈیٹس کیلئے باقاعدہ 24/7 رابطہ برقرار رکھا جائے ۔ سپیکر نے اونچے علاقوں میں برفباری سے پہلے آنے والی تیز ہواؤں ( سنڈ سٹورم ) کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ متعلقہ افسران کی ایک ٹیم نقصان کا جائیزہ لینے کیلئے بھیجی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے ۔










