علی جان روڈ پر لاوارث بیگ کی موجودگی سے خوف ودہشت

سرینگر / /صورہ میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیااورلوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے پرمجبور ہوئے جب علی جان کمپلیکس کے قریب شاہراہ پر ایک لاوارث بیگ پایا گیا پولیس وفورسز نے فوری طور پرعلاقے کومحاصرے میں لے کرلوگوں کی آمدرفت روک دی بم ذ سپوزل اسکارڈ کوطلب کیاگیا تاہم اس دوران بیگ سے کپڑے اور پریشرکوکر بر آمدکیاگیا جب کے بعدحالات معمول پرآگئے ۔اے پی آ ئی کے مطابق صورہ اور آس کے پاس کے علاقوں میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیاجب علی جان روڈ پرقائم ایک شاپنگ کمپلیکس پرمتصل لاوارث بیگ پایاگیا ۔پولیس وفورسز نے فوری طور پرگاڑیوں کی آمدرفت روک دی اور لوگوں کی نقل وحرکت پرپابندی عائد کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکارڈ کوطلب کیا جس نے جائے موقع پرپہنچ کرلاوارث بیگ کاجائزہ لیاجسکے دوران بیگ سے کپڑے اور پریشرکوکر برآمدکیاگیا بم ڈسپوزل اسکارڈکی اس کارروائی کے بعد شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدرفت دوبارہ بحال ہوئی اور لوگوں کوپھرسے نقل وحرکت کی اجازت دے دی گئی ۔