عظمت مصطفیؐ کا تقاضا اتباع رسولؐ /حقانی میموریل ٹرسٹ کے زیراہتمام

سالانہ عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ کانفرنس اور جلسہ دستار بندی منعقد

سرینگر / / حقانی میموریل ٹرسٹ جموں کشمیر کے اہتمام سیسالانہ عظیم الشان عظمت مصطفیصلی اللہ علیہ کانفرنس اور جلسہ دستار بندی 16اگست سنیچروار کو صبح نو بجے سے نماز عصر تک دارالعلوم حقانیہ سویہ بگ بڈگام میں حقانی میموریل ٹرسٹ کے سرپرست اعلی اور خاندان حقانیہ کے سجادہ نشین سید حمید اللہ حقانی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اور اس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق کانفرنس سے بر صغیر کے مفکر ، محقق دوران ڈاکٹر شہر یار رضا ،محسن اہلسنت مولانا عبدالرشید داودی ،پروفیسر عبدالحمید نعیمی ،مولانا بلا احمد کمہار،مفتی قمرالدین اویسی،مفتی طارق احمد مصباحی،غلام محمد ڈار صدر ٹرسٹ، مولانا سمیع اللہ بٹ،حافظ ثاقب گیلانی اور دیگر جید علمائے کرام نے موضوع کے حوالے سے خطاب کیا۔جب کہ ٹرسٹ کے مرکزی کونسل کے سنی?ر ممبران منظور احمد ملک، سمیع اللہ حقانی ،محمد یوسف راتھر ،بشیر احمد ڈار، ضلع صدور ٹرسٹ سرینگر ،پلوامہ، بارہمولہ، بڈگام،  اسلام آباداور کپوارہ مولانا محمد شفیع ، مولانا سمیع الللہ بٹ ، عبدالرشید ملک، محمد اسداللہ،مشتاق احمد حقانی،سید غلام ربانی ،سید زاہد حقانی،ڈاکٹر شوکت احمد ملک صدر ابن حقانی فاونڈیشن اور دارالعلوم حقانیہ سویہ بگ اور دیگر دارالعلوموں کے منتظمین،مدرسین اور طلبا بھی حاضر کانفرنس رہے۔ اس باسعادت موقعہ پر دارالعلوم حقانیہ سے فارغ حفاظ حافظ فہیم ملک ،حافظ عبدالباسط وانی،حافظ ساحل ،حافظ عنایت کی دستار بندی کی تقریب بھی منعقد ہوئی اور ٹرسٹ کے دیگر اداروں سے فارغین بہ شمول حافظ مدثر،حافظ احمد گورسی کی عزت افزائی کی گئی۔ قاری یاسر اشرفی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اس موقعہ پر علامہ عبدالرشید داودی،ابوالحسن فاروقی،حافظ ثاقب گیلانی،مولانا ناصر فردوس میر،اور ابن حقانی یوتھ فاونڈیشن کے نوجوانان ڈاکٹر شوکت،شبیر احمدبٹ ،حفیظ اللہ میر شبیر احمد چوپان ،اور دارالعلوم حقانیہ کیسرگرم رکن غلام محمد میرکی عزت افزائی کی گئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریم ? تمام مخلوق سے اعلیٰ و ارفع ہیں۔ تمام انبیاء و رسل اور اولیاء و اصفیاء سے آپ کا مقام و مرتبہ بلند تر ہے۔آسمانی کتابوں اور احادیث نبویہ میں آپ کی بہت زیادہ تعریف و توصیف بیان ہوئی اور آپ کی شان و عظمت کا لحاظ کرنے کی باقاعدہ تاکید و تلقین ہے۔آپ ^ اپنی صورت و سیرت ،افکار و کردار اور عادات و اطوار ہر لحاظ سے اعلیٰ و افضل ہیں،اس مناسبت سے آپ کی تعظیم و تکریم اور اتباع و اطاعت ہر مسلمان پر لازم ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عظمتِ محمد ؐ سے خود اللہ رب العزت ہی صحیح طور پر آگاہ ہے جو قرآن کریم میں جا بجا آپ کے اخلاقِ شب و فضائل محامدہ کی گواہی دیتا ہے اور انسان آپ کے بلند مرتبہ کے ادراک سے بھی عاجز و قاصر ہیں۔