سرینگر //عشم بانڈی پورہ میں پانی کی عدم دستیابی کیخلاف لوگوںنے احتجاج کیا۔ کے این ایس کے مطابق عشم کے مردو زن اور بچوں نے سمبل سوپور سڑک پر جمع ہوکر احتجاج کیا اور گاڑیوں کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک روک دی۔ احتجاجی لوگوں کاالزام ہے کہ گرمیوں کے ان ایام میں عشم میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے جس کے سبب وہ گوناں گوں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ احتجاجیوں کاکہنا ہے کہ انہیں درپیش مشکلات کا متعلقہ محکمہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا لہذا وہ آج احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب ہمیں مضر صحت پانی کا استعمال کرنا پڑتا ہے جس کے سبب وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا احتمال ہے جبکہ بچے مختلف بیماریوں کی شکایت کرتے ہیں۔ احتجاجی لوگوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس سے اس م عاملہ میں مداخلت کرنے کی گزارش کی ہے۔










