نروال جموں دھماکوں کی تحقیقات میں پولیس کو11 دن بعدبڑی کامیابی حاصل

عسکریت دم توڑ رہی ہے آنے والے دو برسوں کے بعد عسکریت کاخاتمہ ممکن / دلباغ سنگھ

سرینگر//جموں کے دس اضلاع میں ایک کو چھوڑ کر دیگر اضلاع عسکریت سے پاک ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے کہاکہ رواں برس کے دوران 11دسمبر تک ایسے 44عسکری کمانڈروں کا مار گرایاگیاجو پولیس وفورسز کوانتہائی مطلوب تھے اب کسی بھی عسکری پارٹی کے پاس کمانڈر نہیں ہے اور وہ بغیرکمانڈر کے سرگرمیاں انجام دے رہے ہے عسکریت کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے میں لوگ بھر پور تعاون کررہے ہیں، جبکہ خفیہ اداروں کی کارکردگی انتہائی اطمنان بخش ہے ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق جموںو کشمیرکے حالات کوبہتر قرار دیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہاکہ جموں کے نواضلارع میں عسکریت کاکوئی ناو م ونشان نہیں ہے تاہم کئی اضلاع میں عسکریت پسند خبروں میں رہنے کے لئے اکہ دوکہ واقعات انجام دے رہے ہے جب کہ جموںصوبہ میں صرف ایک ضلع میں 3-4عسکریت پسند سر گرم ہے جن پرکڑی نظر رکھی جارہی ہے اور ان عسکریت پسندوں کوجلد ہی ان کے منتقی انجام تک پہنچایاجائیگا ۔انہوںنے کہاکہ عسکریت کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے مزید کئی طور طریقے اپنائے جارہے ہے۔ عسکریت پسندوں کوہتھیاروں کی سپلائی اور رقومات کوروکنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جاتے ہے جبکہ یہ حکمت عملی پوری طرح سے عمل میں لائی جائیگی جموںو کشمیرمیں عسکریت خود بخود م توڑ ڈینگے ۔ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے زررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگوکے دوران کہاکہ اب وادی کشمیرمیں عسکریت کی کمرٹوڑ چکی ہے۔ یکم جنوری سے 11دسمبر 2022تک ایسے 44کے قریب عسکری کمانڈروں کومار گرایاگیا جوپولیس وفورس کوانتہائی مطلوب تھا۔ انہوںنے کہاکہ لوگ عسکریت کوکچلنے کے لئے بھرپور تعاون فراہم کررہے ہے یہی وجہ ہے کہ پولیس و فورس کومسلسل کامیابیاں مل رہی ہے ۔انہوںنے خفیہ ایجنسیوں کی کا رکردگی کواطمنان بخش قرا ر دیتے ہوئے کہاکہ ا س سے امن بحال کرنے عسکریت کوکچلنے میں بھرپور مدد مل رہی ہے اور ہم کوشش کررہے ہے کہ ا ٓنے والے دو برسوں کے دوران جموںو کشمیرمیں ملی ٹینسی کاپوری طرح سے خاتمہ کیاجائے۔ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ نارکوٹک فنڈنگ ایک بڑا چلینج ہے اور ہمسایہ ملک کی جانب سے جموں وکشمیرکے نوجوان کومنشیات کی وباء میں مبتلاکرنے انہیں عسکریت کی طرف دھکیلنے ان کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے تاہم ہمسایہ ملک کے ان ارادوں کوکھاک میں ملانے کے لئے بھرپور طریقے سے اقدامات اٹھائے گئے ہے ۔انہوںنے کہاکہ منشیات کی فروخت سے ملنے والے پیسے جموں وکشمیرمیں عسکریت کوپھر سے مضبوط مستحکم کرنے کے لئے استعمال میں لائی جارہے ہے تاہم اب ہمسایہ ملک کایہ منصوبہ بھی ناکام ہوتا جارہاہے پوری طرح سے صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہے اور اس طرح کی تمام کارروائیوں کوناکام بنایاجائیگا۔