dooran

عبوری سپیکر کادیویندر سنگھ راناکے اِنتقال پر اِظہار ِ تعزیت

سری نگر//عبوری سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی مُبارک گُل نے نگروٹہ کے ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔مُبارک گُل نے اَپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دیویندر سنگھ رانا کے اِنتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دُکھ ہوا ہے۔ وہ ایک ہمدردسیاست داں اور ایک شریف اِنسان تھے جنہوں نے اَپنی وقف خدمات اور ہمدردی سے بہت سے لوگوں کے دِلوں میں اَپنی جگہ بنالی ۔ اُن کی خدمات کوہماری کمیونٹی اور جموں و کشمیر کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ دِلی تعزیت پیش کی ۔اُنہوں نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعاکی۔اُنہوں نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں ہم سوگوار کنبے کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دیویندر سنگھ رانا کی بے لوث خدمات اور کام کے لئے لوگ اسے ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے ۔