عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا ’’یہی دین ‘‘، اپنے رب کی عبادت کرو جس نے سب مخلوق کو پیدا کیا

عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا ’’یہی دین ‘‘، اپنے رب کی عبادت کرو جس نے سب مخلوق کو پیدا کیا

اتحاد میں دین و دنیا کی فلاح ،مسلمانوں کو آپس میں جڑ کر رہنا ہوگا، اختلاف ہو تو قرآن و سنت سے رجوع کریں/ امام کعبہ

سرینگر // اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اللہ پر توکل کرنے والوں کیلئے اللہ ہی کافی ہوتا ہے، اس دن سے ڈرو جب بیٹا باپ کے اور باپ بیٹے کے کام نہ آئے گا، نماز پڑھو بے شک نماز برائی سے بچاتی ہے، اللہ پر توکل رکھنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے کا اعلان کرتے ہوئے مسجد الحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد ہوکر رہنے کا حکم دیا ہے اور فرقہ فرقہ ہونے سے منع فرمایا ہے۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہوجائیں۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق میدان عرفات میں وقوف عرفہ ادا کرنے کیلئے عازمین حج کی بڑی تعداد موجود ہے۔ 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے وہاں موجود ہیں۔اس دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام کعبہ وخطیب ڈاکٹر شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے تمام مسلمان متحد ہو کر رہیں۔ اللہ نے مل جل کر بیٹھنا نجات بنایا اور جدا ہونا عذاب ہے۔ڈاکٹر شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے مل جل کر بیٹھنا نجات بنایا اور جدا ہونا عذاب ہے، اللہ نے جڑ کر رہنے کا حکم دیا اور ہر اس چیز سے منع کیا ہے جو تفرقہ ڈالے، وہی امیدوں کا مرکز ہے اور ہم اسی سے ڈرتے ہیں، خدا رحمان ا و رحیم ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد الرسول اللہﷺ اللہ کے رسول اور بندے ہیں جنہوں نے سب کے ساتھ مل کر رہنے اور تعاون کا حکم دیا اور منافرت کو منع کیا۔ڈاکٹر شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ نے کہا کہ اللہ نے اپنے رسول کے ذریعے دلوں کو جوڑا اور لوگوں کے احوال کو درست کیا، ہر نبی نے آکر یہی دعوت دی کہ اللہ کی بندگی کرو، اللہ ایک ہے اور صرف اسی کی عبادت کی جائے، نماز، روزہ، زکوۃاور بیت اللہ کے حج کا اللہ نے حکم دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نبیﷺ کو بھیج کر انسانیت کی اصلاح فرمائی، اللہ کی وحدانیت اور رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی دینا ہی اسلام ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد میں دین و دنیا کے معاملات میں فلاح ہے، مسلمانوں کو آپس میں جڑ کر رہنا ہوگا، حکم ہے کہ اختلاف ہو تو قرآن و سنت سے رجوع کریں۔اللہ نے والدین، میاں بیوی اور بچوں کے حقوق کو واضح کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی عربی کو عجمی، کسی گورے کو کسی کالے پر فضیلت حاصل نہیں، حضرت محمدﷺنے فرمایا کہ اگر کسی کو کسی پر فوقیت ہے تو صرف تقویٰ کی بنیاد پر، اچھے اخلاق سے دلوں میں جگہ پیدا ہوتی ہے اس لئے مسلمانوں تقویٰ اختیار کرو، اللہ سے ڈرو اور اصلاح کی کوشش کرو، شرک نہ کرو اور والدین سے حسن سلوک کرو، اللہ نے والدین، میاں بیوی اور بچوں کے حقوق کو واضح کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمہارے سارے معاملات قیامت والے دن پیش ہوں گے، مسلمان گناہ میں تعاون نہ کریں اور اچھائی میں مدد کریں، شیطان انسانوں کے درمیان فساد پیدا کرتا ہے، تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، حج کے اجتماع کا پیغام ہے مسلمان آپس میں مل جل کر رہیں۔ڈاکٹر شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ نے کہا ہر چیز کا وہ مالک ہے جس نے قرآن نازل کیا رحمت بناکر اور لوگوں کے حالات اچھے کیے، قرآن وہ کتاب ہے جس کی آیات حکمت سے بھری ہیں اللہ خبیر کی طرف سے، یہ قرآن لوگوں کو سیدھی راہ دکھاتا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں۔انہوں ںے کہا کہ اللہ متقی لوگوں کو فلاح کے ساتھ نجات دیتا ہے، قیامت کے دن انہیں دکھ نہ پہنچے گا، جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں اسے گمان بھی نہیں ہوگا، جو متقی ہوگا اللہ اس کے گناہ معاف کرکے اس کا اجر بڑھا دے گا۔انہوں نے کہا کہ عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے، اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے پیدا کیا، یہی توحید کی گواہی ہے۔