Dilbagh singh

عام شہری سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں:دلباغ سنگھ

سری نگر//جموںو کشمیر پولیس کے سربراہی دلباغ سنگھ نے بتایا جموںو کشمیر کے عام لوگ سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیںاننہوں نے بتایا کولگام میں جنگجوئوں نے شہریوں کوڈھال بنایا تھا ۔انہوں نے کہا سال نو کے13دنوں میں8انکونٹروں میں 7غیر ملکیو ں سمیت14 ملی ٹینٹ مارے گئے۔ادھر پولیس نے کولگام انکونٹر میں مارے گئے جنگجوکی شناخت بابر بھائی پاکستان کے طور کی ہے ۔ادھر دفاعی ذرائع نے بتایا انکونٹر میں زخمی عام شہری اور فوجی اہلکار وں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جموںو کشمیر پولیس کے چیف دلباغ نگھ نے بتایا کہ کولگام تصادم کے دوران ملی ٹینٹوں نے عام شہریوں کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جس وجہ سے دو عام شہری زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ہی جموں وکشمیر پولیس نے زخمی ہوئے دو عام شہریوں کو ہسپتال پہنچایا جن کی حالت اب مستحکم ہے۔دلباغ سنگھ کے مطابق عام شہری سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس وجہ سے ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔دلباغ سنگھ نے بتایا سال نو میں اب تک8آپریشنوں میں14ملی ٹینٹ مارا گیا ہے جس میں 7پاکستانی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بد امنی کو پھیلانے کے لئے یہاں بیجا جا رہا ہے ۔ڈی جی پی نے کہا ہم یہاں پر انکونٹروں میں ان ملی ٹنٹو کا صفایا کر رہے ہیں اور ہمارے جوان ملٹنسی کا ڈت کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا لوگوں کو ڈال بنانااب پاکستانی جنگجوئوں کی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ بدھ کی شام کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے پاریون کولگام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جبکہ آپریشن کے دوران ہم نے ایک بہادر جوان روہت کو کھویا ہے ۔جموںو کشمیر پولیس کی انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا جنوبی ضلع کولگام کے پاریون گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم میں ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے۔کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں جمعرات کی صبح بتایا کہ مہلوک جنگجو سال2018 سے شوپیاں اور کولگام بیلٹ میں سرگرم عمل تھا۔انہوں نے کہا مارے گئے جنگجوکے قبضے سے ایک اے کے رائفل،ایک پستول اور دو گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔خیال رہے جنوبی کشمیر پاریون گاوئوں کولگام میں بدھ کی شب سیکورٹی فورسز اور جنگجووئوں کے درمیان تصادم چھڑ گیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایس او جی اہلکارموقع پر ہی از جان جبکہ تین فوجی جوان اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔ادھر دفاعی ذرائع نے بتایا جنوبی کشمیر کے کولگام فائرنگ میں زخمی ہونے والے تین فوجیوں اور دو شہریوں کی حالت مستحکم ہے، فوج نے جمعرات کو کہا۔سری نگر میں مقیم ترجمان نے کہا کہ انسانی انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار اس وقت مارا گیا جب پھنسے ہوئے جنگجو نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی اور گرینیڈ پھینکا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی موت ہوگئی جبکہ 34آر آر کے 3 سپاہی اور دو شہری زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے بادامی باغ سری نگر میں واقع 92بیس آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ مارے گئے جنگجو سے اسلحہ اور گولہ بارود بشمول ایک اے کے رائفل، ایک پستول اور دو دستی بم برآمد ہوئے۔جمعرات کو فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے کولگام میں جائے جھڑپ کا بھی دورہ کر کے یہاں کل ہم صورتحال کا جائزہ لیا ہے ۔