عاصم منیر گریٹ جنرل، گریٹ فیلڈ مارشل، گریٹ انسان ہیں: ٹرمپ

عاصم منیر گریٹ جنرل، گریٹ فیلڈ مارشل، گریٹ انسان ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن/ایجنسیز//جمعرات کو واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس کے موقع پر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف پسند ہیں، کیونکہ جنگ کے دوران میری ان سے اور ان کے فیلڈ مارشل سے بات ہوئی، جو گریٹ جنرل، گریٹ فیلڈ مارشل اور گریٹ انسان ہیں۔امریکی صدر ماضی میں بھی پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کر چکے ہیں۔ پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ’’وہ جنگ شدت اختیار کر چکی تھی، طیارے مار گرائے جا رہے تھے۔ میں نے دونوں کو فون کیا، میں نریندر مودی کو اچھے سے جانتا تھا، لیکن مجھے پاکستان کے بارے میں تجارتی بات چیت کے ذریعے معلوم ہوا۔‘‘ صدر ٹرمپ نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ہمارے چیف آف اسٹاف کے سامنے کہا کہ کوئی نہیں جانتا، لیکن میرا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بھارت اور ہمارے درمیان جنگ رکوا کر 25 ملین جانیں بچائیں۔‘‘ ٹرمپ نے شہباز شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ’’آپ نے یہ بیان دیا … یہ واقعی ایک خوبصورت بات تھی۔‘‘ شہباز شریف نے بورڈ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔