طویل خشک موسمی صورتحال کے باوجود

مشہور سیاحتی مقام پہلگام سیاحوں کیلئے پہلی پسند

وادی کشمیر میں طویل خشک موسمی صورتحال کے باوجود جنوبی کشمیر میں مشہور سیاحتی مقام پہلگام سیاحوں کیلئے پہلی پسند بنی ہوئی ہے اور سال ماہ میں ابھی تک 50ہزار سے زائد سیاحوں نے پہلگام کو رخ کرکے وہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے ۔ ادھر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا ہے کہ سیاح برفباری کے منتظر ہے اور ہمیں امید ہے کہ برف ہونے کے ساتھ ہی مزید سیاح پہلگام کا رخ کریں گے ۔ وادی کشمیر میں چلہ کلان کے ایام میں بھی طویل خشک موسمی صورتحال کے باعث سیاحتی شعبہ بری طرح سے متاثر ہو گیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی پہلگام سیاحوں کیلئے پہل پسند بن چکی ہے اور رواں ماہ کے دوران تقریباً 50 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طارق احمد نائیک نے بتایا کہ اگرچہ طویل خشک موسم نے سیاحت کو متاثر کیا ہے، لیکن پہلگام سیاحوں کی پسند بن چکی ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد پہلگام کا دورہ کرکے وہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس سال پہلگام کو سردیوں کی ایک مکمل جگہ کے بطور طور پر دینے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن برف کی غیر موجودگی نے ان منصوبوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’سیاح آتے رہے ہیں، لیکن برف کے ساتھ بہاؤ زیادہ ہو سکتا ہے۔ ‘‘ چیلنجوں کے باوجود، نائک نے کہا کہ وہ پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ تقریباً 50ہزار سیاح یہاں آئے ہیں جو کہ نسبتاً بہتر ہے۔ کچھ بکنگ منسوخ کر دی گئی ہیں کیونکہ کچھ سیاح خاص طور پر برف باری کیلئے آتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں برف باری ہوگی، اور ہم ایسی سرگرمیوں کے لیے تیار ہیں جو زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کریں۔ ‘‘