سرینگر//لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فزیکل کلاسوں کو رواں ماہ کے آخر تک شروع کردیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک تدریسی عملہ ، طلبہ اور دیگر سٹاف کی ٹیکہ کاری مکمل ہونے کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کلاس ورک پھر سے شروع کیا جائے گا اور اس کے بعد دوسرے مرحلے میں ہائر سیکنڈری کو کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ماضی کے بنسبت حفاظتی حالات کافی بہتر ہوچکے ہیں تاہم ابھی بھی کئی چلینج درپیش ہیں لیکن فوج و فورسز کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ ہم جموں کشمیر کی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کیلئے سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے خواتین کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں رواںماہ کے آخر تک طلبہ اور سٹاف کی ٹیکہ کاری مکمل ہونے کے ساتھ ہی فزیکل کلاس ورک کو شروع کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل تھیں تاہم اب کووڈ 19میں بھی کافی کمی ہوئی ہے اسلئے سرکار اب یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فزیکل کلاس ورک شروع کرنا چاہتی ہے ۔ اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ہائر سیکنڈریوں میں بھی درس و تدریس کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ 18برس سے زائد کے عمر والے طلبہ کو ٹیکہ لگانے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں درس و تدریس شروع کیا جاسکتا ہے اور یہ معاملہ سرکار کے زیر غور ہے ۔ ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں ماضی کے بنسبت حالات کافی بہتر ہیں اور شہر و گائوں میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی اگرچہ کافی سارے چلینج درپیش ہیں تاہم فورسز اور فوج مستعدی سے کام کررہی ہے اور ہر چلینج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ایل جی موصوف نے مزید کہا کہ سرکار چاہتی ہے کہ تعمیر و ترقی کے کام رفتار پکڑیں تاہم اس کیلئے زمینی سطح پر مانیٹرنگ کی ضرورت ہے جس کیلئے بی ڈی سی ، ڈی ڈی سی نمائندے اور پنچ و سرپنچ موجود ہیں جو اپنے حلقہ جات میں کام کی نگرانی کرسکتے ہیں اور متعلقہ ایجنسیوں سے جواب طلبی کرسکتے ہیں۔ جموں کشمیر کی خواتین کو معاشی لحاظ سے بااختیار بنانے کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 11ہزار سیلپ ہیلپ گروپ بنائے جارہے ہیں جن کی بدولت کام گار خواتین کو روزگار فراہم ہوگا اور ان کی معاشی حالت بہتر بن سکتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سرکار جموں کشمیر کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئی طرح کے اقدامات اُٹھارہی ہیں تاکہ سماج میں خواتین کا رُتبہ اور بلند ہو۔










