سانبہ//ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ راجیش شرما اور سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) وریندر سنگھ منہاس نے کٹرہ۔امرتسر۔دہلی ہائی وے پروجیکٹ سے وابستہ لیبر کیمپوں کا جامع سیکورٹی جائزہ لیا۔ یہ معائینہ خطے میں اے آئی آئی ایم ایس کی تنصیبات پر پہلے کے حفاظتی جائزوں کے بعد کیا گیا ہے۔این ایچ اے آئی کے اَفسروں اور تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا اور سٹریٹجک کٹرہ۔امرتسر۔دہلی ہائی وے پروجیکٹ میں شامل تمام اَفرادی قوت کے حصوں کی حفاظت کے لئے مضبوط حفاظتی اَقدامات کوعملانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اَفسروںنے مختلف لیبر کیمپ مقامات پر موجودہ سیکورٹی پروٹوکول اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا اور تمام موجودہ خامیوں کو فوری طور پر دور کرنے کی بھی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے کہا ،’’ہماری ترجیح اس اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے میں مصروف تمام کارکنوں اور اہلکاروں کے لئے فول پروف سیکورٹی اِنتظامات کو یقینی بنانا ہے۔‘‘حفاظتی جائزے کے اہم پہلوؤں میں فزیکل سیکورٹی اِنفراسٹرکچر، موجودہ سیفٹی پروٹوکولز ، ایمرجنسی رسپانس کے طریقہ کار کا جائزہ شامل ہے۔اِنتظامیہ اس اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کی کامیاب تکمیل میں شامل تمام شراکت داروںکے لئے محفوظ کام کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے پُرعزم ہے۔










