گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے کہا کہ ضلع ہسپتال میں ڈائیلسس یونٹ شروع کیا گیا ہے اور ڈائیلسس کے ضرورت مند لوگ وہاں اس خدمات کو حاصل کرسکتے ہیںاور اس خدمات کو ضلع کے لوگوں کے لئے وقف کیا گیا ہے۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے آج میڈیا اَفراد کو ضلع میں موجودہ کووِڈ صورتحال اور وَبائی اَمراض سے سے نمٹنے کے لئے تخفیف کی جانے والی کوششوں کے بارے میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔اُنہوں نے مثبت معاملات کی شرح کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مثبت معاملات کی شرح 5 فیصد ہوگئی ہے جبکہ صحتیابی کی شرح 97فیصد تک پہنچ گئی ہے اور ضلع میں اَموات کی شرح محض 0.8 فیصد ہے۔ڈی سی نے ضلع میں فعال کنٹین منٹ زون کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اِس وقت 55 کنٹین منٹ زون ہیں اور اِن علاقوں سے 55 فیصد سرگرم مثبت آبادی ہے۔اُنہوں نے اِن علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اِن زونوں کا نمونہ لینے اور جانچنے کے عمل میں مکمل تعاون فراہم کریں۔کرتیکا جیوتسنا نے 18 برس عمر سے 44 برس عمر تک کے لوگوں کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکے تمام 94 مقامات پر دستیاب ہے اور لوگوں کوجلد از جلد کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کی اپیل کی۔اُنہوں نے لوگوں سے ایک بار پھر کووِڈ رہنما اَصولوں اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جُرمانہ عائد کرنے کے لئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔










