ضلع کشتواڑ کیلئے جنرل ، ایکس پنڈیچر اور پولیس اوبزرور عوامی سماعت کیلئے دستیاب رہیں گے

کشتواڑ// اسمبلی حلقہ 49 ۔ کشتواڑاوراسمبلی حلقہ 50 ۔پڈر۔ ناگسینی ڈوڈہ کے لئے جنرل اوبزرور وَینکٹا سوامی کے علاوہ اسمبلی حلقہ 48 ۔اِندروال کے لئے جی او اے راہل نادھ اور ضلع کشتواڑ کے ایکس پنڈیچر اوبزرور سمیر جہا روزانہ سہ پہر 30 3:بجے سے شام 4:30بجے تک چناب بھون اور دل ہاستی بھون میں اَپنے متعلقہ دفاتر میں عوامی سماعت کے لئے دستیاب رہیں گے۔ اوبزرورعوام اور سیاسی نمائندوں سمیت شراکت داروںکے الیکشن سے متعلق معاملات سنیں گے ۔ شراکت دار مقررہ وقت کے دوران اِنتخابات سے متعلق کسی بھی سوال یا شکایت کے بارے میں اوبزروروں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ وہ اوبزروروں سے ان کے موبائل فون نمبر 8082861305 (ڈوڈہ وینکٹا سوامی) ،9149711791( اے راہل نادھ ) اور 8082091426 (سمیرجہا)پراوبزروروںسے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ شراکت دارپولیس اوبزرور رنجیت کمار مشرا سے موبائل فون نمبر 9103968348پر رابطہ کرسکتے ہیں۔